مریم نواز نے خادم حسین رضوی کی ویڈیو لائک کردی، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اپنی والدہ کے انتقال کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئی ہیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی غیر متحرک ہیں لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ چاہے ان کی جانب سے کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا لیکن وہ سوشل میڈیا کا جائزہ لیتی رہتی ہیں اور مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی لائک کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کی ایک ویڈیو لائک کی ہے تاہم سوشل میڈیا پر مچنے والے ہنگامے کے بعد انہوں نے فوری طور پرویڈیو دوبارہ ان لائیک کرکے اپنی ٹائم لائن سے وہ ویڈیو ہٹادی۔
ٹوئٹر پر کسی بھی اکاﺅنٹ پر ٹویٹس، فالونگ اور فالورز کا آپشن موجود ہوتا ہے جس سے اکاﺅنٹ ہولڈر کی تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ اسی بار میں ایک آپشن لائکس کا بھی موجود ہوتا ہے جس سے اکاﺅنٹ ہولڈر کی جانب سے لائک کی گئی کسی بھی تصویر ، ویڈیو یا سٹیٹس کودیکھا جاسکتا ہے۔اگر مریم نواز کے اکاﺅنٹ پر لائکس کا جائزہ لیں تو اب تو وہ ویڈیو نظر نہیں آئے گی جو ہنگامے کا باعث بنی ہے تاہم سکرین شارٹس دیکھ کر اندازہ ہوجائے گا کہ یہ کیس کی ویڈیو تھی۔

علامہ خادم رضوی کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ” عمران خان کیا گستاخ رسول خاتون کی حمایت کرنا ، یہ اسلام کی خدمت ہے؟“ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی گ
ی جسے ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بھی لائک کیا جس کے باعث یہ ویڈیو ان کے لائکس میں چلی گئی۔
مریم نواز کی اس ویڈیو پر جب سوشل میڈیا پر تبصروں کا آغاز ہوا تو انہوں نے فوری طور پر خطرے کو بھانپا اور ویڈیو کو ان لائک کرکے اپنے اکاﺅنٹ سے ہٹادی ۔
مریم نواز ویڈیو ہٹانے سے پہلے شاید یہ بھول گئی تھیں کہ یہ سکرین شارٹس کا زمانہ ہے اور بڑے سیاسی لیڈرز کی کہی ہر بات کہیں نہ کہیں سکرین شارٹس کی شکل میں سوشل میڈیا پر محفوظ ہوتی رہتی ہے

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *